عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

لندن (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمت میں زیادہ اضافے کا رجحان برطانوی خام تیل برینٹ آئل میں دیکھا گیا جس کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔

جبکہ 69 ڈالر فی بیرل کی سطح پر امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت فروخت کے قریب رہی۔

خام تیل کے علاوہ عالمی سطح پر گیس کی قیمت کو بھی پر لگ گئے جو 4 فی صد اضافے کے ساتھ 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner