اسلام آباد (آئی این پی )آئی ٹی ایف، پی پی ایل، سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ 2024 کا پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں آاغاز ہوگیا۔جس میں میزبان پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 72بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی شریک ہیں،بیرون ممالک یو ایس اے، سری لنکا، کوریا، تھائی لینڈ، جرمنی، قازقستان کے 28 بوائز اور19گرلز کھلاڑی ان مقابلوں میں شریک ہیں، چیئرمین اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن طارق محمود مرتضی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔،اس موقع پر نامور ٹینس پلیئر اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی بھی موجود تھے،اس چیمپیین شپ کا فا ئنل 23 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ کے لئے مداحوں میں بھی کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔