ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل غیر قانونی تارکین کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا وقت آن پہنچا ہے اور یہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدے کے مطابق ملک سے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی افراد کو جبری بے دخل کرنے کے حوالے سے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی بھی تیاری کر لی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ بے دخلی امریکی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی ہو گی اور اس کے لیے فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

یاد رہے امریکی انتخابات کے دوران اپنی متعدد انتخابی مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکا کو غیر قانونی افراد سے پاک کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ان افراد کو بے دخل کیا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔

اس پر پڑھیں بین الاقوامی Header Banner