ناریل پانی کس موسم میں اور کس وقت زیادہ مؤثر؟
ناریل پانی دنیا کے بہترین مشروب میں سے ایک ہے۔ ناریل جو باہر سے سخت لیکن اندر سے نرم ہوتا ہے، اسے مختلف پکوانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، اسے تازہ اور خشک دونوں طرح استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ اس کا پانی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جسے بچوں کے ڈبے کے دودھ سے بہتر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ناریل پانی کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔