کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے ون ٹائم میسج کے ذریعے دھمکی دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کا دھمکی امیز رویہ اور قبیح عمل ناقابل برداشت ہے اور ڈپٹی کمشنر سمیت ان کے نام نہاد اقاں و سرپرستوں کو یہ بات یاد رکھا چاہیئے کہ پشتون افغان غیور ملت اور ان کیرہنما و کارکن ایسے کاسہ لیس عناصر کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں اور نہ ہی معصوم بچے مصور خان کاکڑ کی با حفاظت بازیابی کی احتجاجی تحریک کو روکا جا سکتا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ان کے نام نہاد سرپرستوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پارٹی رہنما نصراللہ خان زیرے کے خلاف اب کسی بھی جانب سے کوئی بھی منفی رویہ اور منفی حرکت کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور صوبائی وزیر اعلی ہونگے۔
(جاری ہے)
بیان میں آل پارٹیز، انجمن تاجران، قبائلی معتبرین، چیمبر آف کامرس، علما کرام اور کوئٹہ کے غیور عوام کی جانب سے بھرپور احتجاجی تحریک، کامیاب شٹرڈان ہڑتال اور صوبائی اسمبلی کے سامنے پرجوش دھرنا اور ان میں تمام رہنماں کی شرکت قابل تحسین ہے۔ بیان میں پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کو ڈپٹی کمشنر کے دھمکیوں کی سیاسی پارٹیوں، تاجروں، قبائلی عمائدین کے رہنماں کی جانب سے شدید مذمت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے ہر رہنما اور کارکن اورحتی کسی فرد کے خلاف بھی ریاستی اور حکومتی اداروں اور ان کے آفیسروں اور کاسہ لیسوں کی جانب سے اس طرح کے قبیح عمل کے خلاف متحد ہوکر آواز بلند کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ بیان میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج 20 نومبر کو سہ پہر 02 بجے بچوں اور بچیوں کے احتجاجی جلوس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنے معصوم بچوں کو بروقت پہنچائے۔ بیان میں صوبائی وزیر اعلی پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ معصوم بچے مصور خان کاکڑ کی با حفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کی جائے۔متعلقہ عنوان :