قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کاآخری راؤنڈ شروع ،لاہور وائٹس کے نوجوان باؤلر عبید شاہ کی لاڑکانہ کے خلاف تباہ کن بائولنگ ، 8 وکٹیں حاصل کیں

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2024ء) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں اور آخری راؤنڈ شروع ہو گیا، پہلے دن کی خاص بات لاہور وائٹس کے نوجوان باؤلر عبید شاہ کی لاڑکانہ کے خلاف تباہ کن بائولنگ تھی ، انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں ، ایبٹ آباد کے محمد بلال اور لاہور بلوز کے قاسم اکرم نے سنچریاں اسکور کیں۔

(جاری ہے)

مرغزار گراؤنڈ میں لاڑکانہ کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، عبید شاہ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 79 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں جو اس ٹورنامنٹ میں اب تک کسی بھی باؤلر کی بہترین باؤلنگ ہے، لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے ، اطیب احمد 61 اور گوہر حفیظ بٹ 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، شعیب اختر اسٹیڈیم، راولپنڈی میں پشاور نے راولپنڈی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنا لیے ، سجاد ابراہیم 73 ، زبیر خان 69 اور اسرار اللہ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، مہران ممتاز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، نیشنل گراؤنڈ میں فیصل آباد کی ٹیم اسلام آباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، عتیق الرحمن 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، موسٰی خان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں، اسلام آباد نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 72 رنز بنا لیے ، میرپور اسٹیڈیم میں کراچی بلوز کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، فواد عالم 60 رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سیالکوٹ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 59 رنز بنا لیے ، ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، محمد شہریار نے 95 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، دیگر بیٹرز میں عمران رندھاوا 60 اور عابد علی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد آصف نے 4 وکٹیں حاصل کیں ، اشفاق گراؤنڈ میں آزاد جموں کشمیر کی ٹیم ملتان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، حسن رضا نے 82 رنز کی اننگز کھیلی ، حذیفہ ایوب نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ملتان نے کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 117 رنز بنا لیے ، زین عباس 56 اور امام الحق 57 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ، ڈائمنڈ گراؤنڈ میں ایبٹ آباد کی ٹیم حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، محمد بلال نے 12 چوکوں کی مدد سے 102 رنز شاندار اننگز کھیلی ، خالد عثمان 62 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، مصطفیٰ ناصر، شہریار بلوچ اور محمد وقار نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں، حیدرآباد نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 59 رنز بنا لیے ، ریلوے گراؤنڈ میں ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم کوئٹہ کے خلاف پہلی اننگز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، عابد علی مینگل نے 67 رنز بنائے، جلات خان نے پانچ اور نجیب اللہ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، کوئٹہ نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 73 رنز بنا لیے ، چاروں وکٹیں دانش عزیز نے حاصل کیں، گوہاٹی اسٹیڈیم میں لاہور بلوز کی ٹیم فاٹا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، قاسم اکرم نے 18 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے ، یہ ان کی اس ٹورنامنٹ میں دوسری سنچری ہے، ارشد اللہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں، فاٹا نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 57 رنز بنا لیے ، واضح رہے کہ پانچویں راؤنڈ کے اختتام پر تینوں گروپ کی تین سرفہرست ٹیمیں سہ فریقی مرحلے میں حصہ لیں گی اور اس مرحلے کی دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 14 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner