اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کا غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ پوائنٹ پر چھاپہ

بدھ 20 نومبر 2024 11:24

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2024ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیر زادہ نے ایل پی جی گیس ری فلنگ کے غیر قانونی پوائنٹ پر اچانک چھاپہ مار کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

چھاپہ مار کارروائی میں بڑے سائز کے 14 سلنڈر اور گیس ری فلنگ مشین قبضہ میں لے لی اور گودام سیل کر دیا ۔جبکہ انکا کہنا ہے ایل پی جی گیس ری فلنگ کا کام کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہوتا ہے اور یہ خطرناک کاروبار ہر طریقے سے روکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner