عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

24 نیوز  کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی، امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 69 ڈالرکے قریب رہی۔ عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی 4 فی صد اضافہ ہوا، گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner