پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان سے 24 نومبرکی کال واپس لینےکی درخواست کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے عمران خان سے 24 نومبرکی کال واپس لینےکی درخواست کی ہے۔جیو نیوز کے مطابق  بانی پی ٹی آئی نے آج  ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  اور  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بات چیت  میں پہل کرنےکا حکم دیا۔بیرسٹرگوہر  اور  علی امین گنڈاپور نے 24 نومبر کی کال  واپس لینےکی درخواست کی۔ بیرسٹرگوہرکا مؤقف تھا کہ احتجاج  سے ملکی معیشت کو نقصان ہوگا، حکومت  سے بات کرنی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر  نےکہا کہ  جتنا کریک ڈاؤن ہو رہا ہے زیادہ ورکرز کو جمع نہیں کرسکیں گے۔کریک ڈاؤن اور وسیع تر ملکی مفاد میں کال واپس لینی چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے مزیدکہا کہ سردیوں کے باعث ورکرز کو دھرنے پر بٹھانےمیں مشکلات آسکتی ہیں۔ بیرسٹرگوہر  نے عاطف خان اور علی امین  کی لڑائی کی تفصیلات سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔اسٹیبلشمنٹ  سے درخواست کے لیے علی امین گنڈاپور کو ٹاسک دیا گیا ہے جب کہ حکومتی شخصیات سے روابط کے لیے  بیرسٹرگوہر کو ٹاسک دے دیا گیا۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner