کراچی(زوہیب منشاء ۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2024ء) بینک دولت پاکستان نے ای پروسیسنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ (ای پی ایس پی ایل) کو الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی) کے طور پر کاروبار شروع کرنے کا لائسنس جاری کردیا ہے۔ اس لائسنس کے تحت ای ایم آئی صارفین، تاجروں اور ایجنٹوں کو ای منی والٹس آفر کرے گی۔
(جاری ہے)
اس لائسنس کے اجرا کے ساتھ، کاروبار کرنے والے ای ایم آئیز کی تعداد پانچ ہو جائے گی، جن میں نیا پے پرائیویٹ لمیٹڈ، فنجا پرائیویٹ لمیٹڈ، سادہ پے پرائیویٹ لمیٹڈ، اختر فوئیو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ای پروسیسنگ سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دو ای ایم آئیز یعنی ویمسول پرائیویٹ لمیٹڈ اور ہب پے پرائیویٹ لمیٹڈآزمائشی آپریشنز کے مرحلے میں ہیں۔ دریں اثنا، تین مزید ای ایم آئیز - وائی اے پی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، سیریسما پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹوکو لیب پرائیویٹ لمیٹڈ کو اصولی منظوری دے دی گئی ہے اور فی الحال وہ آزمائشی آپریشنز شروع کرنے کے لیے تنظیمی اور تکنیکی ڈھانچے کی تیاری کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :