بلوچستان سول سروس اکیڈمی میں مربوط آبی وسائل کے انتظام پر پہلے سیشن کا انعقاد

Live Updates

بدھ 20 نومبر 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2024ء) بلوچستان سول سروس اکیڈمی میں مڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کے تحت مربوط آبی وسائل کے انتظام کے حوالے سے پہلے سیشن کا انعقاد ہوا۔ یہ تربیتی سیشن بلوچستان کے آبی مسائل کے حل کیلئے مستقبل کے رہنماؤں کو مہارت اور علم فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔

(جاری ہے)

آئی ڈبلیو آر ایم ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ طریقہ ہے جو معاشی فوائد کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ معاشرتی مساوات اور ماحولیاتی استحکام کو یقینی بناتا ہے۔

یہ خاص طور پر بلوچستان جیسے خشک صوبے کے لیے اہم ہے، جو پانی کی قلت اور اس کے انتظام سے متعلق مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔تربیتی سیشن میں پانی کے مختلف استعمالات کو متوازن کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ پائیدار ترقی حاصل کی جا سکے اور خطے میں زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ شرکاء کو پانی کے وسائل کے بہتر انتظام کے لیے دانشمندانہ فیصلے کرنے کی حکمت عملیوں سے روشناس کرایا گیا۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner