ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں آج ایک مرتبہ پھر سے سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو گیاہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی ۔

دوسری جانب 22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 570 روپے ہے ۔ جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2631 ڈالر پر پہنچ گئی ۔مقامی مارکیٹ میں آج چاند کی قیمت میں کئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا ، قیمت 3250 روپے پر مستحکم ہے ۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner