اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی گلوکاربادشاہ نے ہانیہ عامر سے اپنے تعلقات کے بارے میں میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر ردعمل دیا اور ان کی تردید کی۔بادشاہ نے کہا کہ ہانیہ عامر میری ایک بہت ہی اچھی دوست ہے، جس کے ساتھ میرا تعلق بہت اچھا ہے، ہم جب بھی ملتے ہیں بہت زیادہ ہنسی مذاق کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بس اتنا ہی ہے، وہ اپنی اور میں اپنی زندگی میں خوش ہوں، ہمارے تعلق کی اکثر لوگ غلط تشریح کرتے ہیں اور وہی دیکھتے ہیں، جس پر یقین کرنا چاہتے ہیں۔