22 نومبر ، 2024
بھارت کے نامور موسیقار اے آر رحمان کے صاحبزادے امین نے زیرگردش افواہوں کو مایوس کن قرار دے دیا۔
طلاق کے اعلان کے بعد اے آر رحمان، اُن کی سابقہ اہلیہ اور بچوں کی طرف سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کارگر ثابت نہ ہوئی۔
29 سالہ اذواجی زندگی کے بعد اے آر رحمان اور سائرہ بانو نے منگل کی شام اپنی طلاق کا اعلان کیا اور جوڑے نے عوام سے اُن کی ذاتی زندگی میں عدم مداخلت کی درخواست کی تھی۔
اس کے باوجود افواہیں زیر گردش ہیں، اسی روز موہنی ڈیز کی طلاق کو اے آر رحمان کی طلاقح سے جوڑا جارہا ہے، ان خبروں کو نامور موسیقار کے صاحبزادے نے بے بنیاد اور مایوس کن قرار دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امین نے ایک بچے اور اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ان دونوں میں کیا فرق ہے؟ سوائے عمر کے۔
انہوں نے تصویر کیپشن میں مزید کہا کہ میرے والد ایک لیجنڈ ہیں، صرف اپنے کام کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ اپنی اقدار، احترام اور محبت کےلیے جو انہوں نے کئی برس میں حاصل کی۔
امین نے یہ بھی لکھا کہ مجھے جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں کو پھیلتے ہوئے دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے، درخواست ہے کہ والدین کی شادی سے متعلق غلط معلومات نہ پھیلائیں۔
انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ کے نوٹ میں لکھا کہ اے آر رحمان اور موہنی کی طلاق کے درمیان کوئی تعلق نہیں۔
اُن کی بہن رحیمہ نے چند گھنٹے قبل لکھا تھا کہ ’ہمیشہ یاد رکھیں، افواہیں نفرت کرنے والے اور احمق پھیلاتے ہیں، جنہیں قبول بھی احمق ہی کرتے ہیں،زندگی ایمانداری سے گزاریں‘۔