ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2024ء) اے آر رحمن کی اہلیہ سے طلاق پر بچوں نے سوشل میڈیا صارفین سے پرائیویسی کے احترام کی درخواست کردی۔
(جاری ہے)
اے آر رحمن کے بیٹے امین نے اپنے والد کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے لکھاہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس وقت ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں، آپ کے تعاون کیلئے شکریہ۔راحیما نے اپنی پوسٹ میں کہامیں دل سے درخواست کرتی ہوں کہ اس معاملے کو مکمل احترام اور پرائیویسی کیساتھ لیا جائے۔ چھوٹی بہن خدیجہ نے بھی اپنی فیملی کیلئے یہی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں خاندان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔