سوست ڈرائی پورٹ پر حالات کشیدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،معاون خصوصی ایمان شاہ اور ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کی پریس کانفرنس

جمعہ 22 نومبر 2024 22:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2024ء) وزیراعلی گلگت بلتستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ اور ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ پاک چائینہ بارڈر سوست ڈرائی پورٹ پر بعض عناصر حالات کشیدگی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں،ان عناصر کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ سوست ڈرائی پورٹ پر ایسے حالات پیدا نہ کریں،جس سے گلگت بلتستان کے تاجروں کا نقصان ہو۔انھوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان سوست پورٹ سے کاروبار کے ذریعے روزگار کمارہے ہیں ،ایسے میں اگر کوئی تاجر سوست ڈرائی پورٹ کے حالات کا رخ کسی اور طرف موڑنے کی کوشش کررہا ہے تو وہ علاقے کا بہت بڑا نقصان کررہا ہے۔سوست پورٹ پر کچھ ماہ پہلے بھی ایسے واقعات وقوع پذیر ہوئے ہیں،جس سے صوبائی حکومت اور مقامی کمیونٹی کو بھی تشویش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بارڈر کے ذریعے تجارت بہت پہلے سے ہورہی ہے،لیکن اس بار سوست پورٹ پر حالات کچھ اس طرح سے بنائے گئے کہ وہاں پر تجارت بری طرح متاثر ہوئی اور مقامی تاجر متاثر ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سوست پورٹ پر بیگج کا کام کرنے کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات اور مسائل کو شروع دن سے دور کرنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں،اور چیئرمین ایف بی آر سے بھی ملاقاتوں میں تاجروں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاجروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی تجارت کو قانون اور ضابطے کی رو سے کریں اور پورٹ کے حالات کو متاثر ہونے سے بچائیں۔انھوں نے ضلع کرم میں دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور اس واقعہ کو افسوسناک اور دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملکی استحکام کو کمزور کرنے کی سازش ہے اور ملک میں نفرتوں کو ہوا دینے کے لئے دشمن طاقتیں ملک میں اس کے واقعات اور حالات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner