پہلا ون ڈے، پاکستان کو زمبابوے سے 80 رنز کی شکست

  بلاویوا(نیٹ نیوز)زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ڈک لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی، 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 21 اوورز میں 60 رنز پر 6 وکٹیں گرگئیں تاہم بارش کے باعث میچ کو ڈک لوئیس میتھڈ کے تحت ختم کردیا گیا پاکستان کی جانب سے نائب کپتان سلمان علی آغا اور ڈیبیو کرنے والے سپنر فیصل اکرم نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کیزمبابوے کی جانب سے ملنے والے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور عبداللہ شفیق 11 رنز کے مجموعی سکو پر صرف ایک 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 17 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب بھی 11 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، کامران غلام 17 رنز بنا کر چلتے بنے۔49 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب سلمان ا?غا 4 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوگئے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner