داخلی و خارجی راستوں میں چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے،بلال صدیق کمیانہ

پیر 25 نومبر 2024 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2024ء) لاہور پولیس کی جانب سے قیامِ امن کے لئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ اور عارضی ناکہ جات کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مو ثر چیکنگ کے دوران رواں سال01لاکھ 54ہزارسے زائد کاروں و دیگر وہیکلز اور 08لاکھ65ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیاہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے پیر کے روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ بغیر کاغذات کے463کاروں اور16ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ناکوں پر چیکنگ کے دوران82موٹرسائیکلوں کواپلائیڈ فار،08کوغیر نمونہ نمبر پلیٹس اور172 کو 550ضابطہ فوجداری کے تحت بند کروایا گیاہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں سمیت شہربھر میں چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسران فیلڈ میں فورس کی پرفارمنس اور کرائم کنٹرول اقدامات کا خود جائزہ لیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دوران چیکنگ ناکوں پر شر پسند عناصراور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سخت چیکنگ اور موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جائے۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے فرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner