کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبداللہ زہری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدا لحمید لہڑی،ایم ایس ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کے نمائند ے محمد اختر،فوکل پرسن عبدالغفارناصر،اکاونٹ سردار محمد درانی،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نمائندے، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں بنیادی صحت کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آف روڈ ایمبولنسز کی مرمت اور آپریشنل چیلنجز، غیر حاضر عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی اور مستقل غیر حاضری کے حامل ڈاکٹروں کی برطرفی جیسے اہم امور زیر بحث آئے۔
(جاری ہے)
اس کے ساتھ ساتھ ضلع میں ادویات کی قلت، اس کا بجٹ اور بروقت سپلائی کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ ملیریا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسپرے مہم کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلات طے کی گئیں۔
کنٹریکٹ پر خالی اسامیوں کے جلد از جلد ٹیسٹ اور انٹرویو کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی تاکہ صحت کے شعبے میں عملے کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ اجلاس میں ای پی آئی کوریج کو مزید مؤثر بنانے اور ضلع میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے لیے بہتر منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے نے اپنی خدمات، فیملی پلاننگ کے اقدامات اور کمیونٹی ویلفیئر کے حوالے سے بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :