مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، شعیب شاہین

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا  کہ مظاہرہ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک پی ٹی آئی کے مطالبات نہیں مانے جاتے یا بانی تحریک انصاف خود مظاہرہ ختم کرنے کا نہ کہہ دیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے آپشن سمیت تمام آپشنز کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔

اس پر پڑھیں سیاسی خبریں Header Banner