لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مظاہروں کے پیش نظر راستوں کی بندش کے باعث غذائی اجناس کی دستیابی میں 50 فیصد قلت پیدا ہو گئی ہے ۔
وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی، انڈے، پولٹری کی سپلائی 50 فیصد کم ہوئی ہے ، قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے بھرپورکوشش جاری ہے ، آج بھی پولیس سے رابطہ کرکے خوراک کے ٹرک کی رکاوٹیں دور کرائیں، اشیاء کی قیمتوں اور قلت کی دوری میں 2 سے 3 روزلگیں گے۔