حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑ پر دھرنا دینے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم پی ٹی آئی نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔

 مذاکرات کے دوران حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ دھرنا پوائنٹ طے ہونے کے بعد مظاہرین کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی۔ تاہم پی ٹی آئی کے رہنما بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے پر اصرار کرتے رہے۔مذاکرات کی شرائط میں یہ بھی شامل تھا کہ مظاہرین پشاور موڑ سے آگے ریڈ زون کی طرف پیش قدمی نہیں کریں گے۔

مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی امیر مقام، ایاز صادق، محسن نقوی اور رانا ثنااللہ نے کی، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر شریک ہوئے۔مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، اور فریقین کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner