لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان سامنے آگیا۔کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی ویمن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ پر فخر کہ آپ نے آخری گیند تک دل سے کھیلا۔چیئرمین بی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ سپرٹ ہے جس کا آپ نے مظاہرہ کیا، آپ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہیں، پراعتماد رہیں، آپ کو ہماری غیرمتزلزل سپورٹ جاری رہے گی اور امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اس سے بھی بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔