ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چندی گڑھ میں بھارتی گلوکار ’بادشاہ‘ کے کلب کے باہر 2 دھماکے ہوئے ہیں ۔
"ڈان نیوز" کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ چندی گڑھ کے سیکٹر 26 میں نائٹ کلب کے باہر 2 دھماکے صبح 2.30 سے 2.45 بجے کے درمیان ہوئے، 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان بارودی مواد پھینک کرفرار ہوگئے۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق گینگسٹرز گولڈی براراور روہت گودارا (لارنس بشنوئی گینگ) نے سوشل میڈیا کے ذریعے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈیوراریسٹورنٹ ، سیویلی بار اور لاؤنج کو نشانہ بنایا، جو بھارتی ریپر بادشاہ کی ملکیت ہے۔حکام نے مزید کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ مالکان سے بھتے کے مطالبہ کرتے ہوئے فون کے ذریعے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔
واضح رہے کہ گینگسٹرز گولڈی برار نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی، جسے مئی 2022 کوقتل کیا گیا، برارکو بھارتی حکومت نے غیرقانونی سرگرمیوں پر دہشت گرد قراردے رکھا ہے۔