اب یہ کہہ رہے ہیں منزل پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس ہے،وزیراطلاعات پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2024ء) وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دوارب روپیہ خرچ کرکے لوگوں کواسلام آباد لائی۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ منزل پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کا مقصد لاشیں گرانا ہے،دو ارب روپیہ خرچ کرکے لوگوں کواسلام آباد لایا گیا، رینجرز کے اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ 2014میں بانی پی ٹی آئی پوری سپورٹ کیساتھ آئے تب بھی انہیں یہاں سے کچھ نہیں ملا تھا۔
متعلقہ عنوان :