نومنتخب امریکی صدر کے مشیر نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔

 رچرڈ گرینل کے اس مطالبے پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ایکس پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں جرمنی میں امریکا کے سفیر تھے اور وہ امریکا کے  قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس بھی رہ چکے ہیں۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner