راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2024ء) پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے آخری دو میچ وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث ملتوی کر دیئے گئے ۔
(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق سیریز کے آخری دو میچ بدھ اور جمعے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھے ، پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے دونوں میچ ملتوی کر دیئے ہیں ، پی سی بی نے اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ دونوں کرکٹ بورڈ بقیہ میچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے، واضح رہے کہ پیر کے روز کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ ابتدائی طور پر راولپنڈی میں شیڈول تھا جو سیاسی سرگرمیوں کے باعث اسلام آباد کلب میں کھیلا گیا، یہ میچ پاکستان شاہینز نے 108 رنز سے جیتاتھا۔