کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، نواب خان

  اسلام آباد (یواین پی) ا حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ح ملک میں صوبائی سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مختلف کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔

  اور کھیل کے میدانوں میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی بہت ضروری ہے تاکہ کھلاڑیوں میں کھیلنے کا مزید شوق پیدا ہو۔ ایک سوال کے جواب میں حاجی نواب خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیل مقابلے باقاعدگی سے منعقد ہونے چاہئے  اور ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ 

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner