رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15اور ملک بھر میں 56ہوگئی ہے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2024ء) خیبرپختونخوا سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 56ہوگئی۔
بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات
(جاری ہے)
محکمہ صحت کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درزندہ کی یونین کونسل مورگا کے 27ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،متاثرہ بچے کے ماحولیاتی نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے تھے جہاں سے بچے کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے متاثرہ کیسز کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کے لحاظ سے ڈی آئی خان سرفہرست ہے جہاں سی7کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 56ہوگئی ہے، بلوچستان میں پولیو کی26، خیبرپختونخوا 15،سندھ13، اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :