ی*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2024ء) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ کہیں بھی خون کے انتقال سے قبل اس کی ہیپاٹائٹس کی سکریننگ لازمی کروائیں اور علاج میں ہمیشہ ڈسپوزیبل سرینج کا استعمال یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سرنج کا بار بار استعمال قطعی نہ کریں۔ شیو کیلئے ہمیشہ نئے بلیڈ یا ریزر پر اسرار کریں۔ان کے مطابق اس بابت محکمہ صحت ہسپتالوں میں آلات جراحی کی سٹریلائزیشن کو یقینی بنارہی ہے۔ مراکز صحت میں ڈسپوزیبل سرنج استعمال ہورہے ہیں جبکہ ہسپتالوں کے کچرے کو دوبارہ استعمال سے روکنے کیلئے انسریٹرز کے ذریعے جلایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھی ہسپتالوں میں سٹریلائزیشن کے معیار کو چیک کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ہم سب مل کر ہیپاٹائٹس کو شکست دے سکتے ہیں۔پروجیکٹ ڈائریکٹر انٹی گریٹڈ ہیپاٹائٹس اینڈ ایچ آئی وی پروگرام ڈاکٹر طارق نے ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر میڈیا اور عوام کیلئے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں صوبے میں اس بیماری کی صورتحال اور اس کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتک صوبے میں ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا 63 ہزار جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے 21 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کرکے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے صوبے کے ہر ضلع میں ہیپاٹائٹس کے تمام اقسام کی مفت سکریننگ اور علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے آٹھ سال میں صوبے میں 16 لاکھ سے زائد مریضوں کی ہیپاٹائٹس کی سکریننگ ہوچکی ہے۔ انہوں نے عوام اور طبی عملے سے اپیل کہ ہے کہ کسی بھی علاج معالجے کی صورت میں ہیپاٹائٹس کی سکریننگ یقینی بنائیں تاکہ اس خطرناک مرض کے خفیہ پھیلاو کو روکا جاسکے۔متعلقہ عنوان :