مفتاح اسماعیل نے کے الیکٹرک کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں، مسلم لیگ ن  فری میں بجلی نہ دے مگرریٹ تو صحیح لگائیں۔

کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کے الیکٹرک اب پھر نیپرا کے پاس جا کر کہتی ہے ریٹ بڑھادیں، 199یونٹ کا بل201 یونٹ کا بل کیوں لگاتے ہو، لوڈ شیڈنگ سے بل کم کیوں نہیں ہوتا ہے، اگر12گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے توبل کم ہونا چاہیے۔انکا کہناتھا کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں، کے الیکٹرک والوں سے کہتا ہوں اووربلنگ بند کر دیں، 2000 کا بل 5000 کیوں کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کے الیکٹرک دفتر میں یادداشت جمع کرا دی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت بجلی بل میں ٹیکس لینا بند کر دے تو 50 ارب روپے کا فرق آئے گا اپنی کوتاہیاں عوام پر نہ ڈالی جائیں ہم نے کوئی بھی ایک دن بجلی بل تاخیر سے جمع کرائے تو لیٹ فیس لگادیتے ہیں، وزیراعظم سے گزارش ہے بل کم کردیں، کے الیکٹرک اووربلنگ ختم کردیں۔ 

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner