اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدے سی پیک معاہدوں کی طرح اہم ہیں، انہیں کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے۔
ایک بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ سولر لگانے والے آئی پی پیز سے معاہدے بہت اہمیت رکھتے ہیں، سولر پینلز کے حوالے سے 7، 7 سال کے لیے معاہدے ہیں۔ ہم بجلی کی قیمت کم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی طرف جارہے ہیں جس سے بجلی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ کپیسٹی پیمنٹ پلانٹ کیلئے لیے گئے قرضے کے سود کی ادائیگی ہوتی ہے، روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے پاور سیکٹر کو دھچکا لگا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قیمت میں کمی ریجنل ریٹ سے زیادہ ہے، ہم آئی پی پی کے معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے۔