فیلڈ یونٹس دفاع وطن کیلئے جدید ترین ہتھیاروں کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحریہ کے آپریشنل اثاثوں، آپریشنل سرفیس شپ اور سب میرین کا جائزہ لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سمندر میں یونٹس کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ٹروپس کے حوصلے کو بھی سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ یونٹس مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جدید ترین ہتھیاروں اور آلات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی نے کوسٹل ایریا اور جہاز پر موجود ٹروپس کے ساتھ بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner