جنید جمشید نے کتنی شادیاں کی تھیں؟ بیٹے کے اہم انکشافات

مرحوم نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید نے والد کی شادیوں کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔

حال ہی میں بابر جنید نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت والد کی ایک سے زائد شادیوں کے سوال پر بھی گفتگو کی۔

بابر جنید نے بتایا کہ میرے علم میں والد کی 3 شادیاں ہیں جن میں سے ایک والد نے میری والدہ سے کی تھی جب کہ اس کے علاوہ ان کی مزید2 شادیاں اور تھیں جن میں سے ایک کا انتقال والد کے ساتھ ہی طیارہ حادثے میں ہوا تھا۔

جنید جمشیدکے صاحبزادے کے مطابق والد کی 4 اولادیں ہیں جو ان کی پہلی اہلیہ یعنی میری والدہ سے ہی ہیں، اس کے علاوہ ان کی کسی اہلیہ سے کوئی اولاد نہیں ہے۔

بابر جنید نے والد کی شادیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ایک بار میں اپنے والد کے ساتھ گاڑی میں جارہا تھا جب انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ میں نے ایک سے زائد شادیاں کیں لیکن مجھے یہ بتاؤ تمہیں کبھی میرے پیار اور خیال میں کمی محسوس ہوئی؟ اس پر میں نے انہیں انکار کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں اردو Header Banner