پاک بھارت تنازع سے دنیائے کرکٹ متاثر ہوگی

پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی پر تنازع منطقی طور پر حل نہ ہوا تو اس کے اثرات سے دنیائے کرکٹ متاثر ہوگی۔

بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان نے بھی بھارت میں میچز نہ کھیلنے کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے آئی سی سی اور اس کے براڈکاسٹ ریونیو کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔

آئی سی سی نے 2023  سے 2027 تک کے براڈکاسٹ حقوق 3 ارب 20 کروڑ ڈالرز میں فروخت کیے ہیں، سال 2031  تک آئی سی سی کے 4 ایونٹس بھارت میں ہونا ہیں۔

پاکستان کے بغیر ان حقوق اور ایونٹس کی قدر بہت کم ہوجائے گی۔

آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچز نہ صرف شائقین بلکہ کرکٹ کے مالی استحکام کےلیے بھی ضروری ہیں۔

اس پر پڑھیں کھیلوں کی خبریں۔ Header Banner