نیلم منیر اگلے ماہ دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے جلد شادی کرنے کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں۔ مشہور سوشل میڈیا بلاگر عرفان نے  دعویٰ  کیا ہے کہ نیلم منیر اگلے ماہ دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں۔عرفان نے اپنے پیج "عرفانستان" پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیلم منیر کی شادی متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ تاہم، پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا دولہا کون ہوگا اور شادی کس تاریخ کو ہوگی۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ 2022 میں بھی ایسی خبریں سامنے آئی تھیں، جن کی اداکارہ نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی شادی کی خبر اچانک سننے کو ملے گی، اور وہ سادگی سے شادی کریں گی۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner