رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب ٹرمپ چلائے گا انا ﷲ وانا الیہ راجعون، ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرائیں گے، توبہ توبہ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا پتا نہیں لیکن جو کچھ اسلام آباد میں ہوا، اچھا نہیں ہوا، میں مذمت کرتا ہوں، خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کر نے کے حامی نہیں، گورنر راج نہیں لگ سکتا، ایسےحالات نہیں، کسی پارٹی پر پابندی لگانے کے بھی حق میں نہیں ہوں۔انہوں نےمزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے، نجومی نہیں کہ بتادوں حکومت کتنی دیر تک چلے گی۔