لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلوں میں شفافیت کیلئے کڑی نگرانی کی جارہی ہے،تمام ڈویژنل سپورٹس افسران سے روزانہ کی بنیاد پر گیمز کی رپورٹس لی جارہی ہیں،کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلوں پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر جاری ہیں،کھیلتا پنجاب گیمز سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہیں۔