عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کر لی

انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کر لی۔ دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ مطیع اللہ جان کو اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے ریمانڈ کو جوڈیشل ریمانڈ قرار دیا تھا۔

صحافی تنظیموں نے مطیع اللہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جبکہ خود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بھی مطیع اللہ جان کے خلاف بنائے گئے مقدمے کو غلط قرار دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں پاکستان Header Banner