حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ... پیٹرول 3 روپے 72 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 30 نومبر 2024ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 151 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کا تیل 62 پیسے سستا ہوکر 164 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ مزید برآں اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے گھریلو سلنڈر ایک روپے 32 پیسے مزید مہنگا ہوگیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں کا تعین دسمبر کیلئے کیا گیا ہے جس کے بعد معمولی اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلنڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا کردیا گیا جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبرکیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو ہو گی ۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گیارہ اشاریہ آٹھ کلو گرام کا سلنڈر تین ہزار 79 پیسے میں دستیاب ہوگا۔ ماہ نومبر کیلئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دوہزار 999 روپے 47 پیسے مقرر تھی۔خیال رہے کہاکہ حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ نومبر کیلئے لکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تھا۔اوگرا نے ماہ نومبر کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ گھریلو سلینڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 999 روپے 47 پیسے مقرر کردی گئی تھی۔ اکتوبر میں اسی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر تھی۔

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner