عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا،ڈپٹٰی کمشنر

ہفتہ 30 نومبر 2024 23:40

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2024ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سیوریج، ریونیو، صفائی ستھرائی و دیگر عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے اوپن ڈور پالیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک تمام ضلعی افسران عوامی مسائل سن رہے ہیں، عوام کے مسائل کا حل اور شکایات کا فوری ازالہ پنجاب حکومت کی پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا، شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر میں تشریف لائیں تاکہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ سائلین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، اوپن ڈور پالیسی کے مطابق میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner