فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کی تین روزہ ورکشاپ

ہفتہ 30 نومبر 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2024ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کی تین روزہ ورکشاپ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایبٹ آباد میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں چیئرمین فیڈرل بورڈ جنید اخلاق، چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ، چیئرمین پشاور بورڈ، آئی بی سی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل احمد، ڈائریکٹر سپورٹس فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر شائستہ، ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ رجسٹریشن فیڈرل بورڈ فاطمہ طاہرہ، ڈائریکٹر سپورٹس فیڈرل بورڈ فوزیہ معروف اور فیڈرل بورڈ سپورٹس کمیٹی کے اراکین کے علاوہ آل پاکستان کے تعلیمی بورڈز کے ڈائریکٹر سپورٹس نے بھرپور شرکت کی۔ورکشاپ کے پہلے روزسپیکر فیصل خان نیازی اور جلال حیدر خان نے شرکا کوسپورٹس کے حوالے سے جامع آگاہی لیکچر فراہم کئےجس سے تمام شرکا نے بھرپور استفادہ کیا۔ مہمان خصوصی چیئرمین فیڈرل بورڈ جنید اخلاق نے ورکشاپ میں شامل ہونے پر تمام شرکا کا خیرمقدم کیا اور ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں چیئرمین پشاور بورڈ اور سپیکرز کے مابین شیلڈز اور تحائف تقسیم کئےگئے۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner