معاملے کو اب ہم ہمیشہ کیلیے برابری کی بنیاد پر حل کریں گے، پاکستان کی عزت اور کرکٹ کی جیت ترجیح ہے : چیئرمین پی سی بی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 نومبر 2024ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر یکطرفہ فیصلے نہیں کرنے دے گا۔
دبئی
میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ کریں گے جس سے ملک اور کرکٹ کی جیت ہو ، ہم نے کرکٹ کی جیت کرنی ہے، فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیے، ہم بھارت جائیں اور وہ نہ آئیں، یہ نہیں ہوسکتا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھاکہ لانگ ٹرم بات کرنا ہوگی، فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں کیے جاسکتے، طویل مدت پر ٹورنامنٹس کیلئے فارمولا طے کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طور پر مان گیا ہے، پاکستان کی شرط ہے کہ آئندہ انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا، اگر انڈیا پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان کے لیے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے۔