اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا۔جیو نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقیدکی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔
سلمان اکرم راجہ چاہتے تھے احتجاج میں ناکامی کی ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے تاہم پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کو احتجاج ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینیئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔