پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا گیا

اتوار 1 دسمبر 2024 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2024ء) اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن اتوار کومنایا گیا۔ ایڈز کے مرض کو دریافت ہوئے 27 سال سے زائدکا عرصہ گزر چکا ہےاور اس دوران ایڈز کے مرض سے دنیا بھرمیں تقریباً 2.5 کروڑ افراد ہلاک جبکہ 4کروڑ سے زیادہ افراد اس موذی مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 15 لاکھ افراد ایڈز سے متاثر ہور ہے ہیں ۔ جن میں سے تقریباً 85فیصد افراد میں ایڈز کی تشخیص کی جا چکی ہے جبکہ 15فیصد افراد ابھی بھی اپنی بیماری کے بارے میں لاعلم ہیں۔ ایڈزسے بچائو کے حوالے سے عالمی دن منانے کا مقصد اس مرض سے بچاؤ کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے ۔ ایڈزکے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری اداروں ، طبی اور فلاحی تنظیموں کے زیراہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner