عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کارکنان کی ہلاکت کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئیٹر) پر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی اداروں کے آپریشن میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکنان کی بطور ثبوت شیئر کی گئی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ”پوریپبنٖا ایکسپوز“ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بتایا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اور پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے پروپیگنڈا کیا گیا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران کارکنان پر تشدد کیا گیا اور کارکنان کو فائرنگ کرکے جان سے مار دیا گیا، ان کی لاشوں اوراسپتالوں سے تمام ریکارڈ غائب کر دیا گیا  تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے احتجاج کی جاری ویڈیوز جعلی نکلیں۔

 ”پروپیگنڈا ایکسپوز“ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو پانچ سال پرانی اور پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب کی ہیں، اطلاعات کے مطابق ویڈیو 2019 میں جاری ہوئی تھیں، جاری کردہ ویڈیوز ننکانہ شہر میں دو گروپوں کے مابین تصادم کی ہیں۔ 

ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ سے اسلام آباد میں کارکنان کے ہلاکت کے پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے ثبوت کے طور پر پانچ سال پرانی ویڈیو کا لنک بھی ایکس پر جاری کیا گیا۔ لیکن بعد میں انہیں ڈیلیٹ کردیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کی تمام فیک ویڈیوز منظرعام پر لے آئی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کی طرف سے مردہ قرار دیے گئے شخص کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner