چیمپئنز ٹرافی: ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلیے ’’پارٹنر شپ یا فیوژن‘‘ کا نیا فارمولا سامنے آ گیا ... فارمولے کے تحت آئندہ 3 سال تک ایک دوسرے کے ملک میں ہونیوالے آئی سی سی ایونٹس ... مزید

فارمولے کے تحت آئندہ 3 سال تک ایک دوسرے کے ملک میں ہونیوالے آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں باہمی میچز یو اے ای میں کھیلیں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 1 دسمبر 2024 13:59

چیمپئنز ٹرافی: ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلیے ’’پارٹنر شپ یا فیوژن‘‘ کا نیا فارمولا سامنے آ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2024ء ) چیمپئنز ٹرافی 2025ء پر پاک بھارت ڈیڈ لاک ختم کرنے اور ٹورنامنٹ کے بروقت انعقاد کے لیے نیا فارمولا زیر غور ہے۔ 
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے۔ پاکستان اس ایونٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ تاہم بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل تاحال شیڈول جاری نہیں کر سکی ہے اور ٹورنامنٹ کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ 

پاکستان

اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ وہ میزبان ہونے کی حیثیت سے پورا ٹورنامنٹ اپنے ہی ملک میں کرانا چاہتا ہے جب کہ بھارت جو ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو لے آیا ہے وہ اپنے میچز یو اے ای میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

 
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے برابری کی بنیاد پر اب نیا فارمولا زیر غور ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ اگر نئے فارمولے پر عملدرآمد ہو تو اس کا اطلاق تین سال تک تمام آئی سی سی ایونٹس پر لاگو کیا جائے۔ 
اس فارمولے کے تحت اگلے تین سال تک جتنے بھی آئی سی سی ایونٹس ہوں گے اس میں پاکستان اور بھارت اپنے باہمی میچز یو اے ای میں کھیلیں گے۔ 
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے برابری کی سطح پر یہ فارمولا آئی سی سی اور بھارت دونوں کو پیش کر دیا ہے اور منظوری کی صورت میں ڈیڈ لاک ختم ہو سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر فریقین اس فارمولے پر رضامند ہو جاتے ہیں تو چیمپئنز ٹرافی کا ڈیڈ لاک ختم اور وینیوز کا معاملہ اگلے 48 گھنٹے میں حل ہونے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے گزشتہ جمعہ کو ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ بھی بغیر کسی نتیجے پر پہنچے شروع ہونے کے فوری بعد ختم کر دی گئی تھی۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner