پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاست کے میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ جو چور بیٹھے ہیں ان کی خواہش یہی ہے کہ پی ٹی آئی پر ایسی ہی آزمائش رہے، بنوں میں معاملات سنبھال لئے، راضی نامہ ہوگیا لیکن امیر مقام اورعطاتارڑ کہنے لگے کہ یہ تو پی ٹی آئی نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فائدہ لینے کی کوشش کرنے والے معاملات کو بگاڑ رہے ہیں، ہماری شکایات کو دور کیا جائے، سیاست کے میدان میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، یہ ہمارے لئے ایک گھنٹے کی مار ہیں، ہم نے کوئی نیا میسیج کسی کو نہیں دیا، اگر ہم پر یہ الزام ہے کہ ہم ملک کے مفاد کیخلاف کام کر رہے ہیں تو میں اس کی تردید کرتا ہوں۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے اختلافات ہوں تاکہ یہ مزے کرتے رہیں، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی۔