ڈارون(این این آئی) پاکستان شاہینز کو بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرا چار روزہ میچ جیتنے کے لیے 296 رنز کا ہدف ملاشاہینز نے 4 وکٹوں پر 136 رنز بنالیے جیت کے لیے مزید 160رنز درکار ہیں اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں بنگلہ دیش اے نے تیسرے دن 84 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمود الحسن جوئے گیارہ چوکوں کی مدد سے 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آْئچ ملا نے 58 رنز کی اننگز کھیلی جس میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان دونوں نے پہلی اننگز میں بھی نصف سنچریاں بنائی تھیں۔پاکستان بولرز نے عمدہ بولنگ کرکے بنگلہ دیش اے کی7 وکٹیں 132 رنز کے اضافے پر حاصل کرڈالیں۔محمد علی نے 63 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔خرم شہزاد نے 67 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان شاہینز کی دوسری اننگز میں صاحبزادہ فرحان اور حسیب اللہ نے ٹیم کو96 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔صاحبزادہ فرحان نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے68 رنز بنائے لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کامران غلام اور عمرامین فوراً آوٹ ہوگئے دونوں بیٹرز کوئی رن نہ بنا سکے۔عرفان خان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر حسیب اللہ 44 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ بنگلہ دیش اے کی طرف سے رجاء الرحمن راجہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔