کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے 2390ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کے اضافے سے 252700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 172روپے کے اضافے سے 216650 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔